اردو

urdu

ETV Bharat / business

آئی سی آئی سی بینک میں روبوٹ - Now, robots count cash in ICICI Bank news in urdu

آئی سی آئی سی بینک نے ممبئی، سنگلی، نئی دہلی، بنگلورو، منگلور ، جے پور، حیدرآباد، چنڈی گڑھ، بھوپال، رائے پور سلی گوری اور وارانسی میں کیش کی گنتی کے لیے روبوٹ تعینات کیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 28, 2019, 8:38 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:57 PM IST

آئی سی آئی سی بینک ملک کا پہلا ایسا بینک بن گیا ہے جس نے ملک بھر کے درجنوں بینکز میں مسلح روبوٹ تعینات کیا ہے۔ بینک کی آپریشنز اور صارفین سروس کے صدر انوبھوتی سنگھائی نے کہا کہ' مسلح روبوٹ کی تعیناتی ممبئی، سنگلی، نئی دہلی، بنگلورو، منگلور ، جے پور، حیدرآباد،چنڈی گڑھ، بھوپال، رائے پور سلی گوری اور وارانسی کی گئی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ان 14 روبوٹ کو 12 شہروں میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ یہ کام کاج کے دنوں میں 60 لاکھ نوٹوں کو گن سکے یا سالانہ قریب 1.80 اب نوٹوں کو گن سکے'۔

سنگھائی کا کہنا ہے کہ جو روبورٹک ٹیم ہے وہ ایک سیکنڈ کے اندر 70 سے زائد پئرامیٹر پر بغیر کسی وقفے کے مسلسل کام کرے گی'۔
ریزو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) کی جانب سے اچھے نوٹوں کی گنتی کو لازمی بنائے جانے کے بعد سے بینک اپنی کرنسی اعلی ٹیکنالوجی کی مدد سے استعمال سے نوٹوں کی چھٹائی کرتے ہیں اور اسے بعد میں دوبارہ سے اپنی اے ٹی ایم میں بھیجتے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details