اردو

urdu

ETV Bharat / business

فضائی خدمات کی بحالی پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں - فضائی خدمات پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ' گھریلو مسافر بردار طیاروں کی فضائی خدمات شروع کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے'۔

No decision yet on resumption of flights: Government
فضائی خدمات پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں

By

Published : Apr 19, 2020, 8:30 PM IST

خیال رہے کہ گذشتہ روز سرکاری طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئر انڈیا نے چار مئی سے گھریلو پروازوں کی اور یکم جون سے بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ شروع کردی تھی۔

اس ضمن میں کمپنی کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد چار مئی سے وہ چنندہ روٹ پر گھریلو پرواز یں چلائے گی۔ بین الاقوامی روٹ پر ایک یکم جون سے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ نجی طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے پہلے ہی چار مئی سے بکنگ شروع کردی تھی۔

مرکزی حکومت نے اِس بات نے وضاحت کی ہے کہ گھریلو یا مسافر بردار طیاروں کو دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ دنوں سے یہ خبر گشت کررہی تھی کہ 4 مئی سے گھریلو فضائی خدمات شروع ہونے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details