زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ' کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے کسانوں کی آمدنی پر پڑنے والے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے کوئی رپورٹ دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے یہ معلومات بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمان ملک ناگر کے سوال کے جواب میں دی۔
رکن پارلیمنٹ ملک ناگر نے وزیر زراعت سے سوال کیا تھا کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے کسانوں اور زراعت کے شعبے کو ہونے والے نقصان کی حکومت کو کیا معلومات ہے۔ اگر معلومات ہے تو اس کی تفصیلات بتائیں۔ اس کے جواب میں، مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ' کورونا وائرس کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی کے اثرات کا اندازہ کرنے کے لیے اس طرح کی آمدنی کی تشخیص کی کوئی رپورٹ دستیاب نہیں ہے'۔
رکن پارلیمنٹ نے ایک اور سوال میں پوچھا تھا کہ کیا کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کے بعد حکومت کسانوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اسکیم شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔