اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - petrol diesel price news

7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 21 سے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

No Change In Petrol, Diesel Prices On Tuesday
No Change In Petrol, Diesel Prices On Tuesday

By

Published : Jan 12, 2021, 3:13 PM IST

نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کے روز مسلسل پانچویں دن بھی مستحکم رہیں۔

کورونا دور میں گزشتہ برس خام تیل کی قیمتیں بوتل بند پانی سے بھی سستی تھی لیکن ویکسین کی آمد کی خبریں اور خام تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ جمعرات کو ملک کے چاروں بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول کی قیمتیں 4 اکتوبر 2018 کے بعد ریکارڈ سطح پر رہیں۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 84.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل 4 اکتوبر 2018 کو دارالحکومت میں پیٹرول کی قیمت 84 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر تھی۔

7 جنوری کو ڈیزل کی قیمت میں 26 سے 29 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 21 پیسے سے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 6 جنوری کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 29 دن کے استحکام کے بعد اضافہ ہوا تھا اور 6 اور 7 جنوری کو دو دن پر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 49 اور 51 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی۔۔ 84.20۔۔۔۔ 74.38

ممبئی۔۔۔ 90.83۔۔۔۔ 81.07

چنئی۔۔۔ 86.96۔۔۔۔ 79.72

کولکاتا۔۔۔ 85.68 ۔۔۔۔۔77.97

ABOUT THE AUTHOR

...view details