نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج مسلسل آٹھویں روز بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے ہے۔
سرکاری کمپنیوں نے آج پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن گزشتہ ہفتوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔
دسمبر میں اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہ دسمبر میں پیٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ گزشتہ پیر کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 30 سے 33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ صبح چھ بجے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہی نافذ ہوتا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دگنا ہوجاتی ہے۔ غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح کے ساتھ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں کیسی ہے، اسی بنیاد پر گھریلو بازار میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔
چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں