مرکزی کی مودی حکومت نے منگل کے روز نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) امیتابھ کانت کی مدت کار یعنی میعاد کو ایک برس کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عملے کی وزارت نے ایک حکم نامے میں کہا کہ کابینہ کمیٹی نے 30 جون 2021 کے بعد مزید ایک برس کی مدت ( 30جون 2022) تک کے لیے کانت کی میعاد کو توسیع دی گئی ہے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت کی میعاد میں توسیع
نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت کی میعاد کو ایک برس کے لیے بڑھادیا گیا ہے۔ اب وہ جون 2022 تک نیتی آیوگ میں بطور سی ای او اپنی خدمت انجام دیں گے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت کی میعاد میں توسیع
امیتابھ کانت کیرالہ کیڈر کے سنہ 1980 بیچ کے آئی اے ایس ہیں۔ جے این یو، ہارورڈ اور آئی آئی ایم کے اسکالر امیتابھ کانت کئی اہم محکموں میں سکریٹری رہ چکے ہیں۔ سنہ 2019 میں مودی حکومت نے انہیں NITI Aayog کا سی ای او بنایا تھا، تبھی سے وہ نیتی آیوگ میں سی ای او کے طور پر اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔