ریلائنس انڈسٹریز نیز بینکاری، مالیات اور صحت کے شعبے کی کمپنیوں کے حصص میں زبردست فروخت کی بدولت بی ایس ای کے سینسیکس میں آج مسلسل دوسرے روز گراوٹ درج کی گئی۔
شیئر بازاروں میں آج شروعاتی تیزی رہی لیکن سہ پہر بعد فروخت تیز ہوگئی۔ اس کی وجہ سنسیکس 465.01 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد کی گراوٹ سے 23 اپریل کے بعد 48253.51 کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 137.65 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد کی گراوٹ سے 14،496.50 پر بند ہوا۔ یہ 26 اپریل کے بعد اس کی سب سے نچلی سطح ہے۔
سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 21 کمپنیوں میں گراوٹ رہی۔ ریلائنس انڈسٹریز میں 2.18 فیصد اور ڈاکٹر ریڈی لیب میں 2.26 فیصد کی کمی درج ہوئی۔ سن فارما میں 1.99 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک میں 1.74 فیصد، ایچ ڈی ایف سی میں 1.73 فیصد، انفوسس میں 1.65 فیصد اور مہندرا اینڈ مہندرا میں 1.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔