عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر ٹیلی کام گروپ کے علاوہ بقیہ تمام گروپوں میں ہوئی بھاری منافع وصولی کے دباو میں شیئربازار آج مسلسل دوسرے روز گراوٹ میں بندہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 456.09 پوائنٹس گر کر 61259.96 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 152.15 پوائنٹس ٹوٹ کر 18266.60 پوائنٹس پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.91 فیصد گر کر 25914.53 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.31 فیصد گر کر 28878.73 پوائنٹس پررہا۔