اردو

urdu

ETV Bharat / business

Market Ends Lower: حصص مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری - اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کا سلسلہ جاری

بی ایس ای میں کل 3484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1663 میں گراوٹ جبکہ 1745 میں اضافہ ہوا جبکہ 76 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Market Updates Today

حصص مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

By

Published : Jan 20, 2022, 7:18 PM IST

امریکی فیڈ ریزرو کے سود کی شرحوں میں مارچ سے کٹوتی شروع کرنے کے اشاروں کے درمیان عالمی سطح پر چوکسی کے سبب Stock Market Updates Today مارکیٹ میں کمزور رجحان رہا، جس سے ریلائنس اندسٹریز، ایس بی آئی، آئی ٹی سی، ٹاٹا اسٹیل جیسی سرخیل کمنیوں کے شیئر دباؤ میں آگئے۔ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن گراوٹ درج کی گئی اور آج دو ہفتے کی کم ترین سطح یعنی ایک فیصد سے زیادہ گر گئی۔

بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 634.20 پوائنٹس Sensex Plunges 634 Pts گر کر 59,464.62 پر آگیا، جو دو ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔ اس سے پہلے اس سال 7 جنوری کو سینسیکس 59744.65 پر تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 181.40 پوائنٹس گر کر 17,757 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی عرصے کے دوران مڈ کیپ 0.07 فیصد گر کر 25,464.31 پر آگیا جبکہ اسمال کیپ 0.05 فیصد بڑھ کر 30,565.63 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسی عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1663 میں گراوٹ جبکہ 1745 میں اضافہ ہوا جبکہ 76 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

این ایس ای میں 35 کمپنیوں کے حصص سرخ رہے جبکہ 15 سبز نشان پر تھے۔

بی ایس ای میں 13 گروپوں میں کاروبار ہوا۔ اسی عرصے کے دوران سی ڈی جی ایس 0.28، انرجی 1.34، ایف ایم سی جی 1.00، فنانس 0.68، ہیلتھ کیئر 1.11، انڈسٹریز 0.10، آئی ٹی 1.69، آٹو 0.80، بینکنگ 0.44، کیپٹل گڈز 0.40، صارفین مصنوعات کی قیمتوں میں 0.50 کنزیومرڈیوریبل گڈز 0.80 فیصد تیل اور گیس صفر اعشاریہ سات پانچ اور ٹیک گروپ میں ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد ٹوٹ گئے۔

عالمی منڈی میں بھی گراوٹ کا رجحان رہا۔ اسی عرصے کے دوران ایف ٹی ایس ای 0.26، ڈیکس 0.28 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.09 فیصد گرا، جب کہ جاپان کے نکیئی میں 1.11 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 3.42 فیصد اضافہ کا ہوا۔

پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details