اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس میں 555 نفٹی میں 176 پوائنٹس کی گراوٹ

بڑی کمپنیوں کی طرح، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت کازوررہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 314.51 پوائنٹس گرکر 25،374.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 158.62 پوائنٹس اتر کر 28693.00 پوائنٹس پر آگیا۔

سینسیکس میں 555 نفٹی میں 176 پوائنٹس کی گراوٹ
سینسیکس میں 555 نفٹی میں 176 پوائنٹس کی گراوٹ

By

Published : Oct 6, 2021, 8:02 PM IST

خام تیل میں جاری تیزی کے سبب غیر ملکی بازاروں کی زبردست کمی سے تشویش میں مبتلا سرمایہ کاروں کی ہمہ جہت فروخت کے دباؤ میں آج گھریلو شیئر بازار کی پچھلے دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور سنسیکس و نفٹی تقریباً ایک فیصد تک لڑھک گئے۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 555.15 پوائنٹس کاغوطہ لگاکر 59،189.73 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 176.30 پوائنٹس ٹوٹ کر 17646 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بڑی کمپنیوں کی طرح، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت کا زور رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 314.51 پوائنٹس گر کر 25،374.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 158.62 پوائنٹس اتر کر 28693.00 پوائنٹس پر آگیا۔

بی ایس ای میں تمام 19 گروپوں میں فروخت کا دباؤ رہا۔ دھاتی گروپ کے حصص سب سے زیادہ 2.98 فیصد گرے۔ ان کے علاوہ دیگر گروپس کے حصص میں بھی 0.09 سے 1.68 فیصد تک کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3446 کمپنیوں کے حصص میں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1847 گراوٹ جبکہ 1443 میں تیزی رہی وہیں 156 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 42 کی قیمتیں گریں جبکہ آٹھ میں اضافہ رہا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details