ممبئی: دیگر ایشائی بازاروں سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ، فائنانس، آٹو اور دھات شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 185.93پوائنٹ یعنی 0.35 فیصد گر کر 52,549.66پوائنٹ پر آگیا۔ نیشنل ا سٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 66.25پوائنٹ یعنی 0.42فیصد ٹوٹ کر 15,748.45پوائنٹ پر بند ہوا۔
صبح شیئر بازار تیزی کے ساتھ کھلے تھے لیکن کچھ ہی دیر میں لال نشان میں چلے گئے۔ دوسرے ایشیائی شیئر بازاروں میں رہی گراوٹ سے گھریلو بازار میں بھی سرمایہ کاروں کا رجحان متاثر ہوا۔ دھات، تیل و گیس، بینکنگ، فائنانس، آٹو اور مواصلات شعبہ کی کمپنیوں میں فروخت زیادہ رہی۔ درمیانہ راور چھوٹی کمپنیوں پر بھی دباو رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.42فیصد ٹوٹ کر 22,542.80پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.07فیصد کی گراوٹ میں 25,092.69پوائنٹ پر بند ہوا۔