عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان پیر کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں ٹائٹن، الٹراسمکو، بجاج فائنینس اور ٹیک مہندرا سمیت 22 کمپنیوں میں زبردست خرید کے زور پر اضافہ ہوا اور نفٹی 18 ہزار کی حد کو عبور کر گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 477.99 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 60,545.61 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 151.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18 ہزار کے نشان سے اوپر 18,068.55 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ اسمال کیپ 226.03 پوائنٹس بڑھ کر 29,126.96 پوائنٹس اور مڈ کیپ 312.01 پوائنٹس بڑھ کر 26,304.29 پر پہنچ گئیں۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3550 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1811 منافع میں جبکہ 1547 خسارے میں رہی۔ ساتھ ہی 192 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 40 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 میں کمی ہوئی۔