اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس اور نفٹی ریکارڈ سطح پر - stock market news in urdu

شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 430.85پوائنٹ کی تیزی لیکر 59,358.18پوائنٹ پر کھلا لیکن معمولی فروخت سے تھوڑی دیر بعد ہی 59,243.15پوائنٹ کی نچلی سطح پر آگیا۔

سنسیکس اور نفٹی ریکارڈ سطح پر

By

Published : Sep 23, 2021, 7:44 PM IST

غیرملکی بازاروں کی تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلٹی، بینکنگ، توانائی، فائنانس اور کیپیٹل گڈس سمیت تقریباً تمام گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت جمعرات کو گھریلو شیئر بازار ہر وقت کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے میں کامیاب رہا اور اس دوران سنسیکس 60 ہزاری اور نفٹی 18ہزاری ہونے کے بے تاب نظر آئے۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 958.03پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 59,885.36پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 276.30پوائنٹ کی اچھال لیکر 17822.95پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔ اس دورا بی ایس ای کا مڈکیپ 323.16پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 25,489.70پوائنٹ اور اسمال کیپ 252.82پوائنٹ چڑھ کر 28,108.92پوائنٹ پر رہا۔

شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 430.85پوائنٹ کی تیزی لیکر 59,358.18پوائنٹ پر کھلا لیکن معمولی فروخت سے تھوڑی دیر بعد ہی 59,243.15پوائنٹ کی نچلی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد مسلسل ہوتی خریداری سے یہ 59,957.25پوائنٹ کی اب تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں گزشتہ دن کے 58,977.33پوائنٹ کے مقابلے 1.63فیصد چڑھ کر 59,885.90پوائنٹ کی اونچی سطح پر بھی رہا۔ آخر میں گزشتہ سیشن کے 17,546.65پوائنٹ کے مقابلہ میں 1.57پوائنٹ بڑھ کر 17,822.95پوائنٹ پر رہا۔

بی ایس ای کل ملاکر 3403کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1974سبقت پر جبکہ 1266گراوٹ پر رہے۔ وہیں 163کمپنیوں کے شیئروں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 40کمپنیوں نے منافع کمایا جبکہ 10کمپنیوں نے نقصان اٹھایا۔ اس دوران بی ایس ای کے ریئلٹی گروپ میں سب سے زیادہ 8.71فیصد کی تیزی رہی۔ اسی طرح فائنانس 2.17فیصد، بینکنگ 2.26فیصد، کیپیٹل گڈس 2.13فیصد، میٹل 1.70فیصد، تیل اور گیس 1.55فیصد، یوٹلٹیز 1.12فیصدی سی ڈی جی ایس 1.16فیصد تک چڑھے۔ ان کے علاوہ دیگر گروپوں کے شیئر 0.88فیصد تک چڑھے۔

جاپان کے نکئی کی 0.67فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر غیرملکی بازاروں میں تیزی رہی۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.31فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.05فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.19فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.38فیصد مضبوط ہوئے۔

اس دوران منافع کمانے والی کمپنیوں میں بجاج فنسرو 5.15فیصد، ایل ٹی 3.46فیصد، ایچ ڈی ایف سی 3.11فیصد، ایکسس بینک 3.04فیصد، ایس بی آئی 2.46فیصد، ریلائنس 2.43، انڈس انڈبینک 2.38، ایچ ڈی ایف سی بینک 2.33فیصد، ائی سی آئی سی آئی بینک 1.99فیصد، کوٹیک بینک 1.88اور انفوسس 1.46فیصد شامل رہے۔ ان کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے شیئر بھی 1.37فیصد تک چڑھے۔ وہیں گراوٹ پر رہنے والی کمپنیوں میں آئی ٹی سی 0.41، نیسلے انڈیا 0.38، ہندستانی یونی لیور 0.11اور بھاری ایئرٹیل 0.08فیصد شامل رہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details