ریزرو بینک (آر بی آئی) کی پالیسی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ جھوم اٹھا۔ Stock Market Gains Today
آربی آئی نے آج رواں مالی سال کے آخری مانیٹری پالیسی کے جائزے میں معاشی ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کے مقصد سے مانیٹری پالیسی کو نرم رکھتے ہوئے، پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے ہوئی چوطرفہ خریداری سے بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 460 پوائنٹس اچھل کر 58926.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.20 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 17590 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Nifty Ends Above 17,600, Sensex Gains 460 pts
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کی رفتار سست رہی جس سے مارکیٹ کی تیزی قابو میں رہی۔ اس دوران، مڈ کیپ 0.30 فیصد بڑھ کر 24,704.65 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.04 فیصد کی معمولی تیزی حاصل کرکے 29246.05 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3448 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1564 میں خریداری جبکہ 1777 میں فروخت ہوئی وہیں 107 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 38 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 12 میں کمی کا رجحان رہا۔