اردو

urdu

ETV Bharat / business

'کوئلے کی کان کنی کی نیلامی اسی ماہ سے شروع ہوگی' - coal minister pralhad joshi news in urdu

کوئلہ اور کانکنی کے وزیر پرہلاد جوشی نے تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے اور 'سنگل ونڈو' کے نظام کے آغاز کے موقع پر کہاکہ اب کوئلہ کی کان کنی کو اس نظام کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

Next tranche of commercial mining auction to be launched this month: Coal Minister
Next tranche of commercial mining auction to be launched this month: Coal Minister

By

Published : Jan 11, 2021, 5:17 PM IST

نئی دہلی: وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی نے پیر کے روز کہا کہ' تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا اگلا مرحلہ رواں ماہ شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا'۔

تجارتی کوئلے کی کان کنی اور سنگل ونڈو کے نظام کے معاہدے پر دستخط کے دوران انہوں نے کہا کہ تجارتی کوئلے کی کان کنی کو اب اس نظام کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔'

وزیر نے کہا کہ' تجارتی کان کنی کی نیلامی کا اگلا مرحلہ جنوری 2021 میں شروع ہوگا اور یہ مراحل مزید آئندہ بھی جاری رہے گا۔"

اس موقعے پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ' کوئلہ کا شعبہ سنہ 2025 تک ملک کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے میں سب سے اہم ثابت ہوسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' دنیا میں چوتھا سب سے بڑا ذخیرہ ہونے کے باوجود بھارت کوئلہ درآمد کر رہا ہے اور یہ ملک کے لیے درست نہیں ہے۔'

جوشی نے کہا کہ سنگل ونڈو کلیئرنس سے کوئلے کے شعبے میں کاروبار میں آسانی ہوگی۔ اس وقت ملک میں کوئلے کی کانیں شروع کرنے سے پہلے 19 کے قریب کلیئرنس کی ضرورت ہے۔ اب مرحلہ وار ایک واحد ونڈو کلیئرنس پورٹل کے ذریعے پورے عمل کو آسان بنایا جائے گا'۔

مزید پڑھیں:'گولڈ بانڈز میں سرمایہ کاروں کو چھوٹ دے گی حکومت'

ABOUT THE AUTHOR

...view details