اردو

urdu

ETV Bharat / business

'نئے زرعی قوانین سے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو فائدہ ہوگا' - نئے زرعی قوانین ۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن مالی سال 2021-22 کے لیے عام بجٹ پیش کریں گی۔ اس سال یہ بجٹ پہلی بار پیپر لیس ہوگا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا وبا کا سامنا کرنے والے افراد کو اس بجٹ میں راحت مل سکتی ہے۔

new-farm-laws-will-benefit-small-and-marginal-farmers-cea-kv-subramanian
'نئے زرعی قوانین سے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو فائدہ ہوگا'

By

Published : Feb 1, 2021, 9:12 AM IST

ای ٹی وی بھارت نے ملک کی معاشی صورتحال اور مالی تفصیلات جاننے کے لیے بھارت کے چیف معاشی مشیر (سی ای اے) ڈاکٹر کے وی سبرامنیم سے بات چیت کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر کرشنانند ترپاٹھی سے خصوصی گفتگو میں سبرامنیم نے بتایا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کی جانے والی سرمایہ کاری معاشی بحالی کو فروغ دے گی۔اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ای ٹی وی بھارت کی چیف معاشی مشیر سے خاص بات چیت

ایک سوال کے جواب میں سبرامنیم نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر ہونے والے خرچ سے کرنے سے معیشت بحال ہوگی اور اس سے مالی سال 2023 تک معیشت واپس اپنی معمول کی سطح پر آجائے گی۔

سبرامنیم نے کہا کہ لیبر قوانین میں اصلاحات کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری آسان ہوگی۔

انہوں نے زرعی قوانین کی بھی بھرپور حمایت کی۔ سبرامنیم نے کہا کہ ان قوانین سے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details