معروف اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فِلکس کے بانی اور شریک سی ای او، ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ بھارت میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت میں نیٹ فِلکس جیسی متعدد اسٹریمنگ سروسز کامیاب ہوپائی ہیں۔ فارچیون انڈیا کے ساتھ ایک خاص انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی مہنگیقیمتوں کی وجہ سے بھارت کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی ڈیٹا مارکٹوں میں ہوتا تھا۔ ریلائنس جیو کی لانچنگ کے بعد صرف 4 برسوں کی مدت میں بھارت دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا بازار میں سے ایک تصور کیا جانے لگا۔ ریلائنس جیو کی تعریف کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز کہتے ہیں کہ جیو ڈیٹا سیکٹر میں جو تبدیلی لیکر آیا ہے اس کی وجہ سے ہی نیٹ فِلکس کا بزنس چلتا ہے ورنہ ہم کامیاب نہیں ہوتے۔