اردو

urdu

ETV Bharat / business

سرمایہ کاروں کے لیے خوش خبری، سنگل ونڈو سسٹم لانچ

مرکزی حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم یعنی NSWS (نیشنل سنگل ونڈو سسٹم) شروع کیا ہے۔

National Single Window System, is a giant leap, towards making India Aatmanirbhar: Piyush Goyal
سرمایہ کاروں کے لیے خوش خبری، سنگل ونڈو سسٹم لانچ

By

Published : Sep 22, 2021, 7:51 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 8:01 PM IST

کامرس انڈسٹری، ٹیکسٹائل صارفین کے امور اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) کا اجرا بھارت کو خود کفیل بنانے کی سمت میں اہم حصولیابی ہے۔

مسٹر گوئل نے اس کا افتتاح کرتے ہوئےکہاکہ این ایس ڈبلیو ایس منظوریوں اور رجسٹریشن کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے کی روایت سے آزادی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس 75 ویں ہفتے میں، نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے سرمایہ کار وں، صنعت مالکان (ایم ایس ایم ای)کے ساتھ آزادی کے امرت بانٹ سکتے ہیں۔

قومی سطح پر کاروباری اداروں اور حکومت کے مابین ایک ہی انٹرفیس کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی ہے۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ یہ سنگل ونڈو پورٹل سرمایہ کاروں کی منظوریوں اور منظوریوں کے لیے ون اسٹاپ شاپ بن جائے گا۔

گوئل نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن اور جرات مندانہ قیادت نے بھارت کو بڑے خواب دیکھنے کے قابل اور حوصلہ دیا ہے۔ یہ ایکوسسٹم میں شفافیت، ذمہ داری اور جواب دہی لائے گی اور تمام معلومات ایک ہی ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی۔ تمام مسائل کا حل ماؤس کے ایک کلک پر ہوں گے۔

یہ پورٹل آج 18 مرکزی محکموں اور 9 ریاستوں میں منظوریوں کی میزبانی کرتا ہے، جبکہ دیگر 14 مرکزی محکموں اور 5 ریاستوں کو دسمبر 2021 تک اس پورٹل میں جوڑ لیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 22, 2021, 8:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details