ملک میں ای کامرس کے Complaints Registered Against E-Commerce خلاف سرکاری صارفین ہیلپ لائن پر اپریل 2019سے نومبر 2021کے درمیان 5,12,919شکایتیں درج کرائی گئیں۔
ان میں سب سے زیادہ شکایتیں مہاراشٹر (64,924) اور اس کے بعد اترپردیش (63,265) سے ہیں۔
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (این سی ایچ) پر اپریل 2019سے نومبر 2021کے درمیان 5,12,919شکایتیں درج کی گئیں۔