اس طرح یہ ہندستان میں منعقد ہونے والی سب سے کامیاب تقریب بن گئی ہے۔ اختراعی نوعیت کے تعاون کے قیام اور شراکت داری کی تجدید اور ملک میں دفاعی سامان کی تیاری کے عمل میں انقلابی نوعیت کی تبدیلی لانے کے سلسلہ میں سمجھوتے کئے گئے جن پر مختلف ڈی پی ایس یوز ، بھارت کی پرائیوٹ دفاعی کمپنیوں اور بیرون ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان ان کے نمائندوں نے دستخط کئے۔
اس موقع پر رکشا منتری راج ناتھ سنگھ اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
ڈیفینس ایکسپو میں 200 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط ایک سرکاری ریلیز کے مطابق رکشا منتری نے مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کو ، اگلے پانچ برسوں میں بھارت کی برآمدات 5 ارب ڈالر کرنے کے وزیراعظم کے نشانے کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔ دفاعی سامان تیار کرنے والے مرکزی حکومت کے ادارے اور بھارت کی دفاع سے متعلق پرائیوٹ صنعت آج اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بھارت کے نوجوانوں کے تیز ذہن کو استعمال کرکے دنیا میں ابھرتے ہوئے آر اینڈ ڈی مرکز میں بھارت کی قیادت کریں۔ حکومت نے لائسنس دینے کی پالیسی کو آسان بنایا ہے جس سے بھارتی اور عالمی کمپنیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ان تمام ساجھے داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ اترپردیش دفاعی سامان تیار کرنے کے ایک مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
ڈیفینس ایکسپو میں 200 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط آج جن مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ان میں سے 23 پر اترپردیش کی حکومت کی طرف سے دستخط کئے گئے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان مفاہمت ناموں کے ذریعہ ریاست میں قائم دفاعی کوریڈور میں 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے تین لاکھ مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نےیقین دلایا کہ ریاست میں کی جانے والی سرمایہ کاری محفوظ ہے اور ریاست کی سرمایہ کاری سے متعلق پالیسی ملک کے سب سے پرکشش پالیسی ہے۔ وزیراعلی نے یہ اعلان بھی کیا کہ ایچ اے ایل جلد ہی ڈور نیئر 19 سیٹر شہری ہیلی کاپٹر اترپردیش کو فراہم کرے گا۔
ڈیفینس ایکسپو میں 200 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط محکمہ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ یہ نمائش بہت سی پہل قدمیوں کے لئے یاد کی جائے گی۔ اس میں اتنی بڑی تعداد میں مفاہمت ناموں پر دستخط کیا جانا ، ٹی او ٹیز اور اشیا کی شروعات شامل ہے۔ بندھن تقریب کے دوران 13 سے زیادہ مصنوعات کی شروعات کی گئی ، ڈی پی ایس یوز پرائیوٹ اور عالمی دفاعی سامان تیار کرنے والی کمپنیوں کے درمیان 124 مفاہمت نامے ہوئے۔ 23 مفاہمت ناموں پر اترپردیش کی حکومت اور پرائیوٹ کمپنیوں نے دستخط کئے۔