اردو

urdu

ETV Bharat / business

امنگ ایپ سے 180 فیصد سے زائد دعوے داخل

ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے کہا کہ موجودہ سال کی اپریل سے جولائی تک کی مدت کے دوران امنگ ایپ کے ذریعہ مجموعی طورپر 11.27 لاکھ دعوی داخل کئے گئے ہیں۔ یہ دسمبر 2019مارچ سے 2020تک کی کووڈ۔19سے پہلے کی مدت کے مقابلہ میں 180 فیصد زیادہ ہیں اور اس دوران ایپ کے ذریعہ صرف 3.97 لاکھ دعوے ہی پیش کئے گئے تھے۔

More than 180% of claims entered from umang app
امنگ ایپ سے 180 فیصد سے زائد دعوے داخل

By

Published : Aug 10, 2020, 10:43 PM IST

محنت اور روزگار کی وزارت نے منگل کو بتایا کہ یہ یونیفائڈ موبائل ایپلی کیشن فار نیو۔ایج گورننس (امنگ) کووڈ-19 وبا کے دوران ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ممبروں کے درمیان کافی مؤثر اور مقبول رہا کیونکہ انہیں گھر بیٹھے ہی بلاکسی رخنہ مسلسل خدمات ملتی رہیں۔

پرویڈنٹ فنڈ۔ پی ایف ممبر 'امنگ' ایپ کا استعمال کرکے اپنے موبائل فون پر ای ایف او کی 16 مختلف خدمات حاصل کرسکتا ہے۔ یہ خدمات پانے کے لئے ایک ایکٹیو یو اے اے این (اکاونٹ نمبر) اور ای پی ایف او میں رجسٹرڈ موبائل نمبر رہنا ضروری ہے۔

امنگ ایپ پر ای پی ایف او کے ممبر۔مرکوذ خدمات کا کووڈ-19 وبا کے دوران اس کے اراکین نے وسیع پیمانہ پر استعمال کیا۔ ایپ پر کوئی بھی ممبر اپنا دعوی کر سکتا ہے، اس پر قریبی نظر رکھ سکتا ہے اور اپنے دعوی کاتازہ اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ امنگ ایپ سے اراکین کو کووڈ۔19 وبا کے دوران کہیں بھی آنے جانے پر لگی پابندی کے باوجود ای پی ایف او کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details