اردو

urdu

موڈیز نے 2020 کے لیے بھارت کی شرح نمو میں تخفیف کی

By

Published : Mar 27, 2020, 6:03 PM IST

عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے سنہ 2020 کے لیے بھارت کی اقتصادی شرح نمو کو 5.3 فیصد سے گھٹا کر 2.5 فیصد کیا۔

Moody's slashes India GDP growth in 2020 to 2.5%
علامتی تصویر

موڈیز کی انویسٹرس سروس نے سنہ 2020 کے لیے بھارت کی اقتصادی شرح نمو کو اپنے پہلے تخمینے سے گھٹا کر 2.5 فیصد کردیا ہے، اس سے قبل موڈیز نے بھارت کی اقتصادی شرح نمو 5.3 فیصد کی پیشن گوئی کی تھی۔'

کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے قومی و بین الاقوامی نقل حمل پر پابندی کی وجہ سے ملک کی شرح نمو میں کمی کی امید ہے، سنہ 2019 میں شرح نمو 5 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔

موڈیز نے کہا ہے کہ' متوقع شرح نمو کے مطابق 2020 میں بھارتی شہریوں کی آمدنی میں زبردست کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اس سے سنہ 2021 میں گھریلو طلب اور بہتر اقتصادی حالت پہلے کے مقابلے زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔'

ایجنسی نے کہا ہےکہ' بھارت میں بینکوں اور غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں کے پاس کیش فنڈز کی شدید قلت کے سبب قرض حاصل کرنے میں پہلے ہی بہت بڑی رکاوٹ چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details