اردو

urdu

ETV Bharat / business

'بھارت کی جی ڈی شرح نمو 5.6 فیصد رہے گی'

کریڈٹ ریٹنگ اور ریسرچ سروسز کمپنی نے کہا ہم نے بھارت کے لیے معاشی نمو کی پیش گوئی کو کم کیا ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ' مالی برس 2019-20 میں اس کی شرح 5.6 فیصد رہے گی جو گذشتہ مالی برس 2018۔19 میں 7.4 فیصد تھی۔

'بھارت کی جی ڈی شرح نمو 5.6 فیصد رہے گی'

By

Published : Nov 14, 2019, 8:37 PM IST

نئی دہلی: موڈیز کی سرمایہ کار و خدمات ( انویسٹرس سروس) نے رواں مالی برس کے لیے بھارت کی معاشی نمو کی پیش گوئی کو 5.8 فیصد سے گھٹ کر 5.6 فیصد کردیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ بھارت کی جی ڈی پی میں نرمی توقع سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنا تخمینہ کم کرنا پڑا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ اور ریسرچ سروسز کمپنی نے کہا ہم نے بھارت کے لیے معاشی نمو کی پیش گوئی کو کم کیا ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ' مالی برس 2019-20 میں اس کی شرح 5.6 فیصد رہے گی جو گذشتہ مالی برس 2018۔19 میں 7.4 فیصد تھی۔

موڈی کی انویسٹرس سروس کے مطابق مالی برس 2020-21 اور 2021-22 میں معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی اور یہ بالترتیب 6.6 فیصد اور 6.7 فیصد ہوسکتی ہے۔ لیکن ترقی کی رفتار گذشتہ برسوں کے مقابلے دھیمی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ' بھارت کی معاشی شرح نمو سنہ 2018 کے وسط سے دھیمی ہوگئی ہے۔ حقیقی جی ڈی پی نمو سنہ 2019 کی دوسری سہ ماہی میں 8 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد ہوگئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔'

موڈیز کے مطابق سرمایہ کاری کی سرگرمیاں پہلے کے مقابلے میں سست ہے، لیکن کھپت کی طلب کی وجہ سے معیشت میں تیزی بنی ہوئی ہے۔تاہم اب کھپت کی طلب میں بھی نرمی آئی ہے، جس کی وجہ سے موجودہ نرمی کو لے کر مسئلہ بڑھ گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details