انڈین شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم 'موج ایپ' نے اعلان کیا کہ موج ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے 10 کروڑ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیاہے۔ موج ایپ نے بہت کم وقت میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس ایپ کو اتنے صارفین تک پہنچنے میں تقریبا 6 ماہ کا عرصہ لگا ہے۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ' جدید خصوصیات کے ایک مجموعے کے علاوہ موج ایپ اپنے صارفین کی تخلیق صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جو ایک بہت بڑا موسیقی لائبریری، کیمرہ فلٹرز اور تفریحی مواد مہیا کراتی ہے۔ صارفین کو بہتر تخلیقی مواد تیار کرنے میں انہیں مدد بھی کرتا ہے'۔