اردو

urdu

ETV Bharat / business

سی پی آئی کا مودی حکومت پر سخت تنقید

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے اپنے بیان میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' اقتصادی مندی کے باوجود مودی حکومت کامیابیاں بیان کررہی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 9, 2019, 5:13 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:20 AM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے کہاکہ جب ملک میں اقتصادی مندی سے لو گ بے حال ہیں تو حکومت اپنے 100دنوں کی کامیابیاں بیان کرنے میں مصروف ہے اور اس کے لئے وہ جگہ جگہ تقریبات کررہی ہے۔
پارٹی کی قومی کونسل نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ ایک مہینہ سے جموں۔کشمیر میں بحران کی صورتحال ہے اور لوگوں کے جمہوری حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ آسام میں 20 لاکھ لوگوں کو قومی شہری رجسٹر سے ہٹا دیا گیا جس سے ان کی شہریت پر غیریقینی کی صورتحال ہے۔
معربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں ایسے لوگوں کو بی جے پی کارکنوں اور وزرا کی طرف سے دھمکی دی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت ایسے زرعی بحران جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی بے روزگاری کے مسئلے کو حل نہیں کرپارہی ہے۔ عدم رواداری بڑھ رہی ہے اور سنگھ پریوار تباہ کن پالیسیاں اختیار کررہا ہے جبکہ حکومت اپنی کامیابیاں بیان کرنے میں مصروف ہے۔
سی پی آئی نے کہاکہ' حکومت کو چاہئے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر عوام کے مسائل کو حل کرے اور ملک کے اتحاد و یکجہتی کے لئے کام کرے نیزملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کا کام کرے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details