نئی دہلی: جی ایس ٹی کونسل نے موبائل فون پر جی ایس ٹی کی شرح کو 12 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا ہے۔ یہ اضافہ یکم اپریل سے نافذ ہوگا۔ اس سے موبائل ہینڈسیٹز کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی زیر صدارت میں ہفتہ کے روز جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں لیا گیا۔
اجلاس کے بعد سیتارامن نے کہا کہ' کونسل نے ہوائی جہازوں کی بحالی، مرمت، اوور ہال (ایم آر او) خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح کو 18 سے گھٹ کر 5 فیصد کردیا ہے'۔
کونسل نے ہاتھ سے تیار کردہ اور مشین سے تیار کردہ چیس کی تلیوں پر جی ایس ٹی شرح کو 12 فیصد کردیا ہے۔
جی ایس ٹی کونسل کے اس اجلاس میں دو کروڑ روپے سے کم کاروبار والے یونٹوں کو سنہ 2017۔18، 2018۔19 کے لیے سالانہ رٹن بھرنے میں تاخیر پر لیٹ معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ' یکم جولائی سے جی ایس ٹی کی ادائیگی میں تاخیر پر اصل ٹیکس روقومات کے حساب سے سود عائد کیا جائے گا'۔
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر نرملا سیتارمن کی زیر صدارت آج نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کے 39 ویں اجلاس میں جوتے، ٹیکسٹائل اور کھاد پر جی ایس ٹی کے سلیب پر نظر ثانی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم کونسل نے اس اجلاس میں فیصلہ کیا ہے نہیں یہ بات سامنے نہیں آئی۔
اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے علاوہ ریاستوں اور مرکزی خطوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی حکومت اور ریاستوں کے اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے'۔