واشنگٹن: صحت کے محاذ پر زبردست بحران کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ویسے بھی اس کے بیشتر ملازمین گھر سے ہی کام کررہے ہیں اور کمپنی کا آئندہ برس جنوری تک امریکہ میں موجود اپنے دفاتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
مائیکروسافٹ ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت - بحران کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے یہ قدم اٹھایا
عالمی وبا کورونا وائرس سے لاحق خطرات کے پیش نظر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ اب اپنے ملازمین کو ورکنگ ویک کے 50 فیصد سے کم دورانیے کے لیے گھر سے کام کی اجازت دے گا یا وہ مستقل طور پر گھر سے ہی کام کریں گے۔
مسقل طور پر گھر سے کام کا آپشن انتخاب کرنے والوں کو دفتر میں اپنی مخصوص جگہ چھوڑنا ہو گی۔ ان کے پاس بہر حال مائیکروسافٹ کے دفاتر میں دستیاب ٹچ ڈاؤن اسپیس استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔
اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی چیف پیپل افسر نے ملازمین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا نے ہم سب کو اس آزمائش میں ڈال دیا ہے کہ ہم نئے طریقوں سے سوچیں، رہیں اور کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری ضروریات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے کلچر جس میں ہم رہتے ہیں، اسے یقینی بناتے ہوئے انفرادی سطح پر کام کرنے کے طریقے میں جس حد تک ممکن ہو لچک فراہم کریں گے۔
مائیکروسافٹ نے چند کاموں کی نشاندہی کی ہے جن کے لیے کمپنی کے دفاتر تک رسائی کی ضرورت ہے، ان میں ہارڈویئر لیبز، ڈیٹا سینٹرز اور ذاتی طور پر تربیت شامل ہیں۔
TAGGED:
microsoft work from home