نئی دہلی: مسالحہ کنگ دھرم پال گلاٹی آج 97 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انہوں نے ماتا چندن دیوی ہسپتال میں آخری سانس لی۔ آج صبح تقریباً 6 بجے کنبہ نے موت کی تصدیق کی۔ مہاشئے گلاٹی وسنت وہار میں رہتے تھے۔
ایم ڈی ایچ کے مالک دھرم پال گلاٹی کا انتقال
ایم ڈی ایچ مصالحہ کے مالک دھرم پال گلاٹی 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ دھرم پال گلاٹی جنک پوری کے ماتا جندن دیوی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح 5 بج کر 38 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔
MDH owner Dharampal Gulati passes away
دنیا میں اپنے مصالحوں کے ذائقوں کے لیے مشہور دھرم پال گلاٹی کی زندگی میں اتار چڑھاؤ رہی۔ ایم ڈی ایچ مصالحوں کے اشتہار میں دکھائی دینے والے ایم ڈی ایچ کے مالک چنی لال مہا شئے دھرم پال گلاٹی عرف چنی لال ایک کامیاب صنعت کار تھے۔
انہوں نے اپنی زندگی میں جدوجہد کی بدولت اعلی مقام حاصل کیا تھا۔ دھرم پالا گلاٹی جسے مہاشئے جی کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سنہ 1923 میں محلہ میاں پور میں پیدا ہوئے تھے۔
Last Updated : Dec 3, 2020, 9:11 AM IST