اردو

urdu

ETV Bharat / business

ماروتی ایگوا ہیلتھ کیئر کے ساتھ مل کر وینٹیلیٹر بنائے گی

آٹوموبائل بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اس نے وینٹیلیٹروں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایگوا ہیلتھ کیئر کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

By

Published : Mar 28, 2020, 7:16 PM IST

ماروتی ایگوا ہیلتھ کئیر کے ساتھ مل کر وینٹیلیٹر بنائے گی
ماروتی ایگوا ہیلتھ کئیر کے ساتھ مل کر وینٹیلیٹر بنائے گی

کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے ماروتی کمپنی ایگوا ہیلتھ کیئر کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور کمپنی کے مطابق وہ اگر مل کر کام کریں تو وہ ہر ماہ دس ہزار یونٹ وینٹیلیٹر تیار کرسکتی ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ایگوا ہیلتھ کیئر تمام وینٹیلیٹرز کے لئے ٹیکنالوجی، کارکردگی اور اس سے متعلق امور کے لئے ذمہ دار ہوگی۔ جو ان کے ذریعہ تیار اور فروخت کیے جاتے ہیں

ایم ایس آئی ایل اپنے سپلائرز کو مطلوبہ مقدار کے اجزا پیدا کرنے کے لئے استعمال کرے گی۔ساتھ میں اپنے اعلی تجربات اور علم کی مدد سے پیداوار کی معیار کو بہتر بنانے گی۔

ایم ایس آئی ایل مالی اعانت کا انتظٓام کرنے کے ساتھ ساتھ پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے درکار تمام اجازت نامے اور منظوری حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گا

ایم ایس آئی ایل ایگوا ہیلتھ کیئر کو یہ خدمات مفت فراہم کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ عندیہ ہے کہ تمام منظوری ملتے ہی یہ پیداوار جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ اشوک کپور بیس لاکھ ماسک مفت فراہم کریں گے۔"


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ہدایت کے مطابق کارکنوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details