اردو

urdu

ETV Bharat / business

آٹو موبائل صنعت میں بحران برقرار

ستمبر میں ماروتی سوزوکی انڈیا کی فروختگی میں 24 فیصد کمی کے ساتھ 122640 یونٹز پر آگئی۔

By

Published : Oct 1, 2019, 5:24 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:45 PM IST

فائل فوٹو

نئی دہلی: ملک میں کار بنانے والی مایہ ناز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا کی گاڑیوں کی فروختگی متاثر ہوئی، ستمبر میں گاڑیوں کی فروختگی 24.4 فیصد گھٹ کر 122640 رہ گئی، جو کمپنی کے گذشتہ برس ستمبر کو 162290 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

ماروتی سوزکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ستمبر کے مہینے میں گھریلو بازار میں اس کی فروختگی 26.7 فیصد گر کر 112500 رہی، جبکہ سنہ 2018 ستمبر میں اس نے 153550گاڑیاں فروخت کی تھیں'۔

اسی طرح چھوٹی گاڑیوں کی فروختگی جن میں الٹو ویگن آر کی فروختگی میں 22.7 فیصد کمی درج کی گئی جوکہ 57179 یونٹ پر آگئی، جبکہ گذشتہ برس ستمبر کو یہ اعداد و شمار740111 یونٹز تھی'۔

کمپنی کی درمیانے سائز کی سیڈان اور سیاز کی فروختگی بھی متاثر ہوکر 1715 یونٹ پر آگئی، جبکہ یہ گذشتہ برس ستمبر میں 6246 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی'۔

اسی طرح کمپنی کی یوٹیلٹی گاڑیاں جن میں وٹارا بریزا ، ایس۔ کروس اور ارٹیگا کی فروختگی میں معمولی گرواٹ کے ساتھ 21526 یونٹز پر آگئی ہے، جو کہ گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں 21639 نوںٹز تھی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details