ایم ایس آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق گاہک کار لون کے لئے مہندرا فینانس کے جامع اختیارات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق کووڈ 19 وبا کے دوران ذاتی نقل و حرکت متاثر ہونے کے پیش نظر لوگوں کو آسان فنڈز فراہم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ایم ایس آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (مارکیٹنگ اینڈ سیلز) ششانک سریواستو نے کہا کہ مہندرا فنانس پورے بھارت میں ایک وسیع پیمانے پر پہنچنے والی غیر بینکنگ فنانس کمپنی (این بی ایف سی) ہے اور اس میں نیم دیہی، دیہی اور غیر آمدنی پروف صارفین سمیت سبھی طرح کے صارف کو قرض دینے میں مہارت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماروتی کی خوردہ فروخت کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ دیہی بھارت سے آتا ہے۔