اردو

urdu

ETV Bharat / business

گھریلوشیئر بازار میں تیزی - اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں تیزی آئی

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 104.85 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 10،910.40 پر کھلا اور 10،946.85 پوائنٹز پر پہنبچ گیا۔

Markets snap 6-day falling streak; IT, banks lead charge
Markets snap 6-day falling streak; IT, banks lead charge

By

Published : Sep 25, 2020, 8:10 PM IST

ممبئی: چھ روز تک مسلسل گراوٹ کے بعد جمعہ کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں تیزی آئی۔

ویڈیو

بی ایس ای کا سنیکس 438.29 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 36،991.89 پوائنٹس پر کھلا اور تقریبا 500 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 37،034.22 پوائنٹز تک جا پہنچا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 104.85 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 10،910.40 پر کھلا اور 10،946.85 پوائنٹز پر پہنبچ گیا۔

میڈیم اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی۔ سرمایہ کاروں نے آئی ٹی اور ٹیک گروپوں کے ساتھ ساتھ ایف ایم سی جی ، آٹو اور پاور گروپس کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔ سینسیکس میں ٹی سی ایس ، انفوسس، ہندوستان یونی لیور اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں شاندار تیزی رہی۔

سنسیکس 835.06 پوائنٹز یا 2.28 فیصد اضافے کے ساتھ 3738.66 پوائنٹز پر اور نفٹی 244.70 پوائنٹز یا 2.26 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11050.25 پوائنٹز پر کاروبار بند ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details