ممبئی: عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان آج گھریلو سطح پر ریلائنس انڈسٹریز، ماروتی سوزوکی اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فرخت کی وجہ سے شیئر بازار مسلسل دوسرے دن گراوٹ میں رہے۔ اس سے بی ایس ای کا سینسیکس 300 پوائنٹز ٹوٹ کر 37734.08 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 96.90 پوائنٹز گرکر 11153.65 پوائنٹز پر رہا۔
بی ایس ای میں آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی کمپنیوں کو چھوڑ کر تقریباً تمام گروپوں میں فروخت نظر آئی۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.70فیصد ٹوٹ کر 14531.59 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 1.61فیصد گرکر 14509.26 پوائنٹز پر رہا۔