ممبئی: بی ایس ای کے 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 724.02 پوائنٹز بڑھ کر 41340.16 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 211.80 پوائنٹز کی تیزی کے ساتھ 12120.30 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.74 فیصد بڑھ کر 15349.03 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 1.70 فیصد بڑھ کر 15139.47 پوائنٹز پر رہا۔
بی ایس ای میں ریئلٹی گروپ میں 0.55 فیصد کی گراوٹ کے علاوہ باقی تمام اضافے میں رہے جس میں دھات 4.43 فیصد، انرجی 2.39 فیصد، بیسک میٹریلیس 2.57 فیصد، سی ڈی 2.03 فیصد، بینکنگ 2.14 فیصد، فائینانس 1.67 فیصد، آئی ٹی 1.34 فیصد، اور ٹیک 1.37 فیصد شامل ہے۔