اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس میں 506 پوائنٹز، نفٹی 140 پوائنٹز کا اضافہ - ویکسین ساز کمپنیوں کی کوشش کی خبر

بازار کے ماہرین کے مطابق چین کے مثبت معاشی اعداد و شمار سے سرمایہ کاروں کا جوش بڑھا رہا جس سے غیرملکی بازاروں میں تیزی تھی۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی ویکسین کے لیے ریگولیٹریز کی منظوری کے لیے ویکسین ساز کمپنیوں کی کوشش کی خبروں سے بھی بازار میں مثبت ماحول رہا۔

Market Roundup: Sensex surges 506 pts to new closing high; Nifty tops 13,100
Market Roundup: Sensex surges 506 pts to new closing high; Nifty tops 13,100

By

Published : Dec 1, 2020, 8:07 PM IST

ممبئی: غیرملکی بازاروں کے مضبوط اشاروں کے درمیان ریئلٹی، آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریدارای کی بدولت گھریلو شیئر بازار ایک فیصد سے زائد کے زبردست اضافے پر بند ہوئے۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 505.72 پوائنٹز یعنی 1.15 فیصد، 44,655.44 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 140.10 پوائنٹز یعنی 108 فیصد کے اضافے کے ساتھ 13,109.05 پوائنٹز پر بند ہوا۔

بازار کے ماہرین کے مطابق چین کے مثبت معاشی اعداد و شمار سے سرمایہ کاروں کا جوش بڑھا رہا جس سے غیرملکی بازاروں میں تیزی تھی۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی ویکسین کے لیے ریگولیٹریز کی منظوری کے لیے ویکسین ساز کمپنیوں کی کوشش کی خبروں سے بھی بازار میں مثبت ماحول رہا۔

ان سب کے درمیان ایشیائی بازاروں میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 177 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.66 فیصد، جاپان کا نکئی 1.34 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ شینگ 0.86 فیصد کے اضافے میں بند ہوا۔ یورپی بازاروں میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 1.92 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.79 فیصد کی تیزی درج کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details