اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس 149 پوائنٹز، نفٹی 41 پوائنٹزکمزور

سنسیکس کی شروعات آج کمزور رہی اور یہ گراوٹ میں 40,531.31 پوائنٹز پر کھلا۔

Market Roundup: Sensex snaps 4-session winning run, ends 149 pts lower
Market Roundup: Sensex snaps 4-session winning run, ends 149 pts lower

By

Published : Oct 22, 2020, 8:12 PM IST

ممبئی: عالمی بازاروں سے موصول منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ شعبے میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار نے جمعرات کو مسلسل چار دن کی سبقت کھو دی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 148.82 پوائنٹز کم ہو کر 40,558.49 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 41.20 پوائنٹزکم ہو کر 11.896.45 پر بند ہوا۔
ویڈیو

سنسیکس کی شروعات آج کمزور رہی اور یہ گراوٹ میں 40,531.31 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران 40,721.57 پوائنٹز دن کی اعلیٰ سطح اور 40,309.05 پوائنٹز دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا یہ گذشتہ روز کے مقابلے 0.37 فیصد کمزور ہو کر 40,558.49 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 میں سے 19 کمپنیاں لال نشان میں رہیں جبکہ 11 کمپنیاں ہرے نشان میں رہیں۔

نفٹی کا گراف بھی سنسیکس کی طرح تھا۔ یہ بھی 11,890.00 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران 11,939.55 پوائنٹز کے دن کی اعلیٰ سطح اور 11,823.45 پوائنٹز کے دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا یہ گذشتہ روز کے مقابلے 0.35 فیصد کم ہو کر 11,896.45 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کی 50 میں سے 22 کمپنیاں ہرے نشان میں اور 28 لال نشان میں رہیں۔

این ٹی پی سی سنسیکس اور نفٹی دونوں کی آج سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کمپنی ہے۔ سنسیکس میں اس کے علاوہ بھارتی ایئرٹیل، بجاج فائینانس، ایکسس بینک اور ٹاٹا اسٹیل کے شیئر کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ نفٹی میں ٹاٹا موٹرس، بھارتی ایئرٹیل، انڈین آئل اور بجاج فائینانس کے شیئر کی قیمت سب سے زیادہ فائدے میں رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details