اردو

urdu

ETV Bharat / business

شیئر بازار میں گراوٹ، سنسیکس میں 143 پوائنٹس کی کمی

تیس شیئروں پر مشتمل انڈیکس سنسیکس 143.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 36594.33 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 45.40 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10768.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Market Roundup: Sensex sheds 143 points; petrol, diesel prices remain unchanged
Market Roundup: Sensex sheds 143 points; petrol, diesel prices remain unchanged

By

Published : Jul 10, 2020, 7:07 PM IST

ممبئی: عالمی منڈیوں کے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر متعدد اضلاع میں لاک ڈاؤن کے دباؤ سے جمعہ کے روز شیئر بازار میں پھر سے زبردست فروخت ہوئی، جس سے بی ایس ای کا سنسیکس 143.36 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 45.40 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔

ویڈیو

30 حصص پر مشتمل انڈیکس سنسیکس 143.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 36594.33 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 45.40 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10768.05 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس عرصے میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی، جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.72 فیصد گر کر 13396.83 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.35 فیصد گر کر 12803.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بی ایس ای کے بیشتر گروپوں میں گراوٹ درج کی گئی، جس میں بینکنگ 2.2 فیصد تک اور مالیات 1.95 فیصد تک لڑھک گیا۔ دریں اثناء، ایندھن میں سب سے زیادہ 2.29 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 2833 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1663 سرخ نشان میں اور 1000 سبز نشان میں رہیں جبکہ 170 کی حالت میں کوئي تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر یوروپی منڈیوں کی برتری برقرار رہی جبکہ ایشیائی بازار زوال پذیر رہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1295 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگسنگ 1.84 فیصد اور جاپان کا نکی 1.06 فیصد کمزور ہوا، جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.54 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details