ممبئی: گھریلو سطح پر بینکنگ اور فنانس گروپ میں خریداری کی وجہ سے منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، جس کی وجہ سے سینسیکس 40 ہزار کی سطح کو عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی - بینکنگ اور فنانس گروپ میں خریداری
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 343 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 39900.75 پر کھلا۔ یہ شروعاتی کاروبا ر میں 40315.98 پوائنٹز کی اونچائی پرپہنچا۔
Market Roundup: Sensex rallies 504 pts; Nifty reclaims 11,800
بی ایس ای حصص کا انڈیکس 343 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 39900.75 پر کھلا۔ یہ شروعاتی کاروبا ر میں 40315.98 پوائنٹز کی اونچائی پرپہنچا۔ فی الحال یہ 40300 پوائنٹز پر کاروبار کررہا ہے۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 75 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 11734.45 پر کھلا اور خرید اری کی بنیاد پر یہ 11826 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ فی الحال یہ 11822 پوائنٹز پر کاروبار کررہا ہے۔