ممبئی: ریزرو بینک کے مالیاتی پالیسی کے بیان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کے سبب گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل ساتویں کاروباری دن تیزی رہی۔
مالیاتی پالیسی سے شیئر بازار میں تیزی - sensex rallies 327 pts post rbi policy outcome; extends gains for 7th day
بی ایس ای کا سنیکس 326.82 پوائنٹز یعنی 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 40509.49 پوائنٹز پر اور نفٹی 79.60 پوائنٹز یعنی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 11914.20 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا سنیکس 326.82 پوائنٹز یعنی 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 40509.49 پوائنٹز پر اور نفٹی 79.60 پوائنٹز یعنی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 11914.20 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔ گزشتہ 29 ستمبر کے بعد دونوں اہم اشاریوں میں مسلسل تیزی برقرار ہے۔ اس دوران سات کاروباری دنوں میں سینسیکس میں 2536.27 پوائنٹز اور نفٹی میں 691.80 پوائنٹز کا اضافہ ہوا ہے۔
ریزرو بینک نے پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بینکوں کے توسط سے اگلے چھ ماہ میں معیشت میں ایک لاکھ کروڑ روپے تک کی لیکویڈیٹی بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سے بینکوں اور فنانس کے ساتھ ہی کئپیٹل اشیا کے شعبے کی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے جم کر پیسہ لگایا۔