ممبئی: بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسیکس 316.02 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 43593.67 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 118.05 پوائنٹز مضبوط ہو کر 12749.15 پوائنٹز پر رہا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے مڈکیپ 0.77 فیصد بڑھ کر 15663.13 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.34 فیصد اٹھ کر 15283.22 پوائنٹز پر رہا۔
رواں ماہ اب تک دونوں اہم انڈیکس میں نو فیصد کی زیادہ تیزی آ چکی ہے اور شیئر بازار رواں برس مارچ میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کے بعد ہوئی گراوٹ کے بعد 70 فیصد تک چڑھ چکا ہے۔ فروخت سے پہلے ہی بازار میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔