اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنسیکس میں 811 اور نفٹی میں 282 پوائنٹز کی گراوٹ - nifty cracks below 11,300

بی ایس ای کا انڈیکس سینسیکس 811.68 پوائنٹز کی گراوٹ کے ساتھ 38،034.14 پوائنٹز پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 282.75 پوائنٹز کی کمی سے 11،222.20 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Market Roundup: Sensex plummets 811 pts on global selloff; Nifty cracks below 11,300
Market Roundup: Sensex plummets 811 pts on global selloff; Nifty cracks below 11,300

By

Published : Sep 21, 2020, 6:58 PM IST

ممبئی: بیرونی منڈیوں سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان زراعتی اصلاحات کی قانون سازی پر جاری گھمسان اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے حوصلہ پست سرمایہ کاروں کے ذریعہ فروخت کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار پیر کے روز کاروبار کے دوران سرخ نشان میں رہے اور مسلسل تیسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں: 'صرف ایم ایس پی پر وعدے نہیں، کسان تمام فصلوں پر گارنٹی چاہتے ہیں'

بی ایس ای کا انڈیکس سینسیکس 811.68 پوائنٹز کی گراوٹ کے ساتھ 38،034.14 پوائنٹز پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 282.75 پوائنٹز کی کمی سے 11،222.20 پوائنٹز پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے آغاز میں گراوٹ کے ساتھ سینسیکس 38،812.69 پوائنٹز پر کھلا اور یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.09 فیصد کم ہوکر 38،034.14 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے صرف تین کمپنیوں کوٹک بینک، انفو سس اور ٹی سی ایس کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ باقی تمام 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتون میں کمی ہوئی۔

سنسیکس میں 811 اور نفٹی میں 282 پوائنٹز کی گراوٹ

نفٹی کا گراف بھی سنسیکس کی طرح تھا۔ یہ بھی گراوٹ کے ساتھ 11،503.80 پوائنٹز پر کھلا۔ یہ کاروبار کے دوران 11،535.25 پوائنٹز کی بلند ترین سطح تک پہنچا اور گزشتہ روز کے مقابلے 2.46 فیصد کی کمی کے ساتھ 11،222.20 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کی 50 کمپنیوں میں سے 47 کمپنیوں میں گراوٹ رہی جبکہ تین کمپنیوں میں تیزی رہی۔ وہی تین کمپنیاں جو سنسیکس میں مضبوط رہی تھیں، وہ نفٹی میں بھی تیز رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details