اردو

urdu

ETV Bharat / business

بڑی کمپنیوں میں خریداری سے شیئر مارکیٹ میں تیزی

انفوسس، آئی ٹی سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں مضبوطی رہنے سے سنسیکس اور نفٹی تو ہرے نشان میں لوٹنے میں کامیاب رہی لیکن درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس گراوٹ میں بند ہوئے۔

By

Published : Oct 12, 2020, 7:03 PM IST

Market Roundup: Sensex pares early gains, ends modestly higher
Market Roundup: Sensex pares early gains, ends modestly higher

ممبئی: گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل آٹھویں دن تیزی رہی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 84.31 پوائنٹز یعنی 0.21 فیصد بڑھ کر 40,593.49 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 16.75 پوائنٹز یعنی 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 11,930.95 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔

ویڈیو

بیرون ملک سے موصول مثبت اشاروں کی بدولت شروع میں بازار میں تقریباً ایک فیصد کی تیزی رہی لیکن وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعے اعلان مالی پیکج سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت سے یہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ انفوسس، آئی ٹی سی اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں مضبوطی رہنے سے سنسیکس اور نفٹی تو ہرے نشان میں لوٹنے میں کامیاب رہی لیکن درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس گراوٹ میں بند ہوئے۔

بی ایس ای کا مڈکیپ 0.48 فیصد کم ہو کر 14,695.30 پوائنٹز

پر اور اسمال کیپ 0.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 14,906.76 پوائنٹز پر آ گیا۔ دھات گروپ کے ساتھ ہی ٹیلی کام، تیل۔گیس، ریئلٹی گروپس میں بھی بڑی گراوٹ رہی۔

مسلسل آٹھ کاروباری دنوں میں سنسیکس 2,620.58 پوائنٹز اور نفٹی 708.65 پوائنٹز چڑھ چکا ہے۔ بازار کھلنے پر بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی تھی لیکن بعد میں ان کے شیئر ڈھائی فیصد اور انفوسس کا دو فیصد سے زیادہ بڑھے۔ ایشین پینٹس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، پاور گرڈ اور ماروتی سوزوکی کے شیئر میں ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ بھارتی ایئرٹیل میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔

زیادہ ترغیر ملکی شیئر بازار ہرے نشان میں رہے۔ ایشیا میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.64 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 2.20 فیصد، اور جنوبی کوریا کا کوسپی 0.49 فیصد کے اضافے میں بند ہوا۔ وہیں جاپان کے نکئی میں 0.26 فیصد کی گراوٹ رہی۔ یورپی بازاروں میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.03 فیصد کم ہوا جبکہ جرمنی کا ڈیکس 0.31 کی سبقت میں رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details