ایشائی مارکیٹس سے ملنے والے کمزور اشاروں کے دوران گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کھلتے ہی اوندھے منہ گرا اور اس دوران بی ایس ای کا سنیکس 50،000 کے نیچے سے نیچے چلا گیا۔
ابتدائی کاروبار میں بی ایس ای کا سنیکس 50256.71 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50 ہزار سے نیچے پھسل گیا ۔
بی ایس ای کا سنسیکس شروعاتی کاروبار میں 50256 اعشاریہ سات ایک پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50400 اعشاریہ 39 پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد شیئروں کا فروخت ہونا شروع ہوا جس سے یہ 49950.75 پوائنٹس کی نچلی سطح پر چلا گیا۔ اب یہ 847.19 پوائنٹس کی گراوٹ سے 50192.19 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
این ایس ای کا نفٹی بھی گرکر 14888.60 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے بعد یہ 14919.45 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح تک گیا لیکن فروخت کی وجہ سے یہ بھی 14777.55 پوائنٹز کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 227.40 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14870.25 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
یواین آئی