اردو

urdu

ETV Bharat / business

Market Ends Flat, Sensex Falls: سینسیکس نفٹی کے چار دن کی تیزی پر لگا بریک

Stock Market Updates بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.22 فیصد بڑھ کر 26085.24 پوائنٹس پر تھا اور اسمال کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 30951.28 پوائنٹس پر تھا۔

Market ends flat; Sensex falls 12 pts, Nifty settles just above 18,250
سینسیکس -نفٹی کے چار دن کی تیزی پر لگا بریک

By

Published : Jan 14, 2022, 7:19 PM IST

امریکی فیڈ ریزرو کے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے امسال مارچ سے شرحِ سود میں اضافہ کرنے کے اشارے سے بازار میں آئی گراٹ سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر وپرو، ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی اور ٹاٹا اسٹیل جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت نے آج سنسیکس اور نفٹی کی گذشتہ چار دنوں کی تیزی پر بریک لگا دیا ہے۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 12.27 پوائنٹس Sensex falls 12 pts گر کر 61223.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 2.05 پوائنٹس گر کر 18255.75 پر آگیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.22 فیصد بڑھ کر 26085.24 پوائنٹس پر تھا اور اسمال کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 30951.28 پوائنٹس پر تھا۔

امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے گورنر لیل برینارڈ کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مارچ 2022 سے شرح سود میں اضافے کا اشارہ دینے کے بعد یورپی اور ایشیائی بازار لڑھک گئے۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.07، جرمنی کا ڈیکس 0.65، جاپان کا نکئی 1.28، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.19 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.96 فیصد گر گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details