اردو

urdu

ETV Bharat / business

Mahindra SsangYong Motor sold: مہندرا نے سینگ یونگ موٹر کمپنی فروخت کی - کاروں کی فروخت میں گراوٹ

گاڑیاں بنانے کے ساتھ ساتھ کئی شعبوں میں کاروبار کررہی ہے کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا نے Mahindra SsangYong Motor sold سینگ یونگ موٹر کمپنی کو فروخت کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مہندرا نے سینگ یونگ موٹر کمپنی فروخت کی

By

Published : Jan 12, 2022, 6:16 PM IST

مہندرا اینڈ مہندرا کمپنی نے خسارے میں چل رہی جنوبی کوریا کی آٹو میکر سینگ یونگ موٹر Mahindra SsangYong Motor sold کمپنی کو فروخت کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور اسے خریدنے والی کمپنی ایڈیسن موٹرز کو ملکیت منتقلی میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مہندرا نے آج جاری ایک بیان میں اس کی تصدیق کی اور یقین دہانی کرائی ہے۔ کل سینگ یونگ نے کہاکہ اسے ایک مقامی کاریں بنانے والی کمپنی ایڈیسن موٹرز نے 305 ارب ین میں خریدا ہے۔ سینگ یونگ میں مہندرا کا کنٹرولنگ حصہ تھا۔ مہندرا نے 2010 میں جنوبی کوریائی کمپنی میں 75 فیصد حصہ داری حاصل کی تھی اور امید تھی کی اس حصول سے کمپنی کو ایک بار پھر بازار پرگرفت بنانے میں مدد ملے گی۔

تاہم، گاڑیوں کی کم فروخت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے، سینگ یونگ پر تقریباً 100 ارب یوآن کا قرض ہوگیا تھا۔ قرض ادا نہ کرنے کی وجہ سے اس نے دیوالیہ ہونے کی درخواست دی۔ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے 2021 میں کمپنی کی فروخت کم ہوکر 84000 تک پہنچ گئی، جو 2020 کے مقابلے میں 21 فیصد کم تھی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details