مدھیہ پردیش وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا نے مالی برس 2021-22 کے لیے 2 لاکھ 41 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور نہ ہی ٹیکس میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اس بجٹ کو مدھیہ پردیش کو خود کفیل بنانے کی سمت میں اہم قدم قرار دیاجارہا ہے۔ منگل کے روز وزیر خزانہ دیوڑا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے خود کفیل مدھیہ پردیش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ سبھی طبقےکو دھیان میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔