ممبئی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنے ممبئی دورے کا شئیر بازار بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں روایتی گھنٹی بجاکر آغاز کیا۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج بمبئی میں قومی اسٹاک ایکسچینج کی بیل تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے یوپی کے لیے مہاراشٹرا میں سرمایہ کاری کے نئے آغاز کی امید کی ظاہر کی اور روایتی بیل بجائی اور شیئر بازار کے عہدیداران و بروکرز سے ملاقات کی۔
لکھنؤ مونسپل کارپوریشن یوپی کا پہلا شہری ادارہ ہے جس نے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کے لئے بانڈ جاری کئے۔ اس طرح سے اسے شمالی ہندوستان کے پہلا شہر ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا ہے جس نے سرمایہ کاری کے لئے سب سے پہلی چھلانگ لگائی۔