اردو

urdu

ETV Bharat / business

ای سگریٹ پر پابندی، بل لوک سبھا میں منظور - lok sabha passes bill to ban e-cigarettes

ای سگریٹ میں نکوٹن پایاجاتا ہے اور اگرخالص نکوٹن کا استعمال کیاجائے تو کینسر جیسی مہلک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔

پہلے نکوٹن سلفیٹ کا استعمال کیڑے مارنے کے لیے کیاجاتاتھا لیکن اس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔( تصویر۔ اے پی)
پہلے نکوٹن سلفیٹ کا استعمال کیڑے مارنے کے لیے کیاجاتاتھا لیکن اس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔( تصویر۔ اے پی)

By

Published : Nov 27, 2019, 5:12 PM IST

الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی لگانے والے الیکٹرانک سگریٹ (پروڈکشن ،مینوفیکچر، درآمد ،برآمد ،ٹرانسپورٹ ، فروخت، تقسیم، ذخیرہ اور اشتہار )بل 2019‘کولوک سبھا نے بدھ کو منظوری دیدی۔

الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی لگانے والے الیکٹرانک سگریٹ (پروڈکشن ،مینوفیکچر، درآمد ،برآمد ،ٹرانسپورٹ ، فروخت، تقسیم، ذخیرہ اور اشتہار )بل 2019‘کولوک سبھا نے بدھ کو منظوری دیدی۔

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے اس بل کی حمایت کے لیے ایوان کے سبھی ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس بل کے منظور ہونے سے ملک میں نوجوان نسل کو ای سگریٹ جیسے نشہ کی زدمیں آنے سے روکا جاسکے گا۔

وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے کہا کہ ملک میں نوجوان نسل کو ای سگریٹ جیسے نشہ کی زدمیں آنے سے روکا جاسکے گا۔( تصویر۔ اے پی)
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ای سگریٹ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنسی شواہد ہیں کہ ای سگریٹ سے کئی طرح کا زہریلا مادہ نکلتاہے جس سے کئی بیماریاں ہوتی ہیں اور اسکا زہر اچانک جسم کے کسی بھی حصہ کو متاثر کرتاہے۔ ای سگریٹ میں نکوٹن پایاجاتا ہے اور اگرخالص نکوٹن کا استعمال کیاجائے تو کینسر جیسی مہلک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ پہلے نکوٹن سلفیٹ کا استعمال کیڑے مارنے کے لیے کیاجاتاتھا لیکن اس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
پہلے نکوٹن سلفیٹ کا استعمال کیڑے مارنے کے لیے کیاجاتاتھا لیکن اس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔( تصویر۔ اے پی)
بحث کے دوران مختلف پارٹیوں کے ارکان کے تمباکو پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق سوالوں پر وزیرصحت نے کہاکہ حکومت کا ہدف تمباکو کی اشیا پر قابو پانا ہے اور انہیں امید ہے کہ نیشنل ہیلتھ پالیسی کے تحت حکومت 2025تک تمباکو پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیگی۔ دنیا کے کئی ملکوں میں تمباکو پر پابندی لگائی جاچکی ہے۔
ای سگریٹ میں نکوٹن پایاجاتا ہے اور اگرخالص نکوٹن کا استعمال کیاجائے تو کینسر جیسی مہلک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ ( تصویر اے پی)
ملک میں تمباکوپیداکرنےوالے کسانوں کے تعلق سے ارکان کی تشویش پر انھوں نے کہاکہ تمباکو کسانوں کےلیے متبادل کھیتی کےبارے میں مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details