اردو

urdu

By

Published : Feb 10, 2021, 8:17 PM IST

ETV Bharat / business

ممبئی: لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت، بازار میں لوٹی رونق

لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد اب ممبئی کے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی دکانوں میں پھر سے چہل پہل شروع ہوگئی ہے۔

local train service restored in mumbai, boom in market
local train service restored in mumbai, boom in market

محمد علی روڈ پر ہی واقع جدہ اسٹور کے مالک حسین کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں راحت ملنے کے باوجود دکانوں میں گاہکوں (صارفین) کا دور دور تک کوئی اتا پتا نہیں تھا۔ جب صارفین ہی نہیں ہو تو کاروبار بھی نہیں ہوتا تھا، لیکن جیسے ہی حکومت نے عام لوگوں کے لیے ٹرین میں سفر کی اجازت دی ہے تبھی سے حالات بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں، کاروباری سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔

ممبئی کے یہ بازار متوسط طبقے کے لیے بے حد خاص ہیں۔ یہاں شادی اور دوسری تقریب کے لیے کپڑوں کی خریداری کرنے کے لیے نہ صرف ممبئی سے بلکہ ممبئی سے متصل علاقے بھیونڈی، تھانے، نوی ممبئی سے بھی لوگ بذریعہ لوکل ٹرین آتے ہیں۔

ویڈیو

لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں راحت دے دی لیکن لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں میں مایوسی تھی حالانکہ اب لوکل ٹرین سے جیسے ہی سبھی کو سفر کرنے کی اجازت ملی ہے۔ اس کے بعد سے حالات بالکل برعکس نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بجٹ میں ووٹ بینک کی سیاست: سبل

ABOUT THE AUTHOR

...view details