لون موراٹوریم معاملے میں سماعت کل
ریزرو بینک نے حلف نامہ دائر کرکے کہا ہے کہ دو کروڑ تک کے لون کےلیے ’سود پر سود‘ معاف تو کیا جاسکتا ہے، لیکن اس علاوہ کوئی اور راحت دینا قومی معیشت اور بینکنگ شعبہ کےلیے نقصان دہ ہوگا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بینکوں کی ماہانہ قستوں (ای ایم آئی) پر سود سود وصولے جانے پر روک سے متعلق عرضی پر کل ساڑھے دس بجے تک کےلیے سماعت ملتوی کردی ہے۔
جسٹس اشوک بھوشن ،جسٹس آر بھوشن ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے پہلے تو آج سر فہرست سبھی معاملوں کی سماعت کے بعد اس معاملے پر غور کرنے کا ارادہ تو کیا، لیکن سبھی معاملوں کی سماعت پوری ہونے کے بعد وقت گزرنے سے انہوں نے کل صبح ساڑھے دس بجے کےلیے سماعت ملتوی کردی۔
جسٹس بھوشن کو دراصل دوسرے ججوں کے ساتھ دیگر بینچ میں بیٹھنا تھا۔
اس سے پہلے ریزرو بینک نے حلف نامہ دائر کرکے کہا ہے کہ دو کروڑ تک کے لون کےلیے ’سود پر سود‘ معاف تو کیا جاسکتا ہے، لیکن اس علاوہ کوئی اور راحت دینا قومی معیشت اور بینکنگ شعبہ کےلیے نقصان دہ ہوگا۔